گرمائی دارالحکومت سری نگر کے شہر خاص ، ڈاون ٹاون اور سیول لائنز کے کچھ حصوں کے علاوہ جنوبی کشمیر کے چار اضلاع اور شمالی کشمیر کے کچھ حصوں میں کرفیو کا نفاذ اتوار کو مسلسل سولہویں روز بھی جاری رہا۔
سری نگر کے بیشتر علاقوں اور جنوبی کشمیر کے چار
اضلاع میں حزب المجاہدین کمانڈر برہان وانی کی ہلاکت کے ایک روز بعد یعنی 9 جولائی کو کرفیو نافذ کردیا گیا تھا۔
تاہم وادی کے دیگر حصوں میں 15 جولائی کو اُس وقت کرفیو نافذ کیا گیا تھا، جب علیحدگی پسند قیادت نے نماز جمعہ کے بعد پرامن احتجاجی مظاہرے کرنے کی اپیل کی تھی